کراچی (جیوڈیسک) ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے دام 2 روپے گھٹ کر 51 روپے فی کلو کی سطح پر آگئے ہیں۔ شوگر ڈیلرز کے مطابق رواں سیزن گنے کے سرکاری نرخ اب تک طے نہیں ہو سکے ہیں تاہم صوبے کی بیشتر ملوں میں کرشنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ریٹیل پر چینی 56 روپے کلو کے حساب سے صارف خرید رہے ہیں تاہم ہول سیل میں کمی آنے کے بعد آئندہ چند روز میں دکانوں پر بھی اس کے نرخ گھٹ جانے کی توقع ہے۔
پنجاب حکومت نے رواں سیزن گنے کی امدادی قیمت کا اعلان کر دیا ہے اور اس کی کم سے کم سرکاری قیمت 180 روپے فی من کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔