کراچی:گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

Sugarcane

Sugarcane

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں کاشتکاروں نے گنے کی 182 روپےفی من قیمت نہ ملنے تک شوگر ملز کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نائب صدر آباد گاربورڈ ذوالفقار یوسفانی کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ میں تاخیر اور گنے کی قیمت 182 کے بجائے محض 155 روپے دیئے جانے سے کاشتکار وں کو نقصان ہوا ہے اس لیئے احتجاج جاری رہے گا۔گزشتہ روز شوگر ملز نے ہڑتال تو ختم کر دی تاہم سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک گنے کے نرخ 155 روپے ہی دیئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

آباد گاروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملرز کا مقابلہ عدالت میں اور سڑکوں پر احتجاج سے کیا جائےگا ۔گنے کے کاشت کاروں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ گنے کی مقررہ امدادی قیمت 182 روپے پر عمل درآمد کروایا جائے۔