کراچی : گنا منڈی کے قریب 10 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا، سپرہائی وے پر گنا منڈی کے قریب سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر احمد جمال کے مطابق سپرہائی وے پر گنا منڈی کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

بیگ کی تلاشی کے دوران بیگ سے بم برآمد ہوا ، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق بم کو ایک ڈبے میں چھپا کر گنا منڈی کے مصروف علاقے میں رکھا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم 10 کلو گرام وزنی تھا جس میں دھماکہ خیز مواد، بال بیرنگ، بیٹریزنصب تھی۔