کراچی : سوئی سدرن گیس کی چھاپہ مار کارروائی، 400 غیر قانونی کنکشن منقطع

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں ایک اور چھاپے کے دوران 400 غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیئے گئے۔ سوئی سدرن کی جانب سے دو دن کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔

چھاپوں کے دوران تقریبا دو لاکھ مکعب فٹ گیس سالانہ چوری کا سراغ لگایا گیا، آج گلستان جوہر بلاک 8 میں عدم ادائیگی پر چار سو کنکشنز کاٹے گئے ہیں،سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری رہیں گے تاہم کمپنی کی جانب سے اب تک کسی بڑی صنعت کے خلاف چوری نہیں پکڑی گئی۔