کراچی (جیوڈیسک) شام میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کے مزارات پر حملوں اور بے حرمتی کے خلاف اہلسنت والجماعت کی جانب سے کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گی، مولانا رب نوازحنفی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان شام کی حکومت سے تمام سفارتی تعلقات ختم کر دے۔
شام میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کے مزارات پر حملوں کے خلاف اہلسنت والجماعت کے تحت کراچی کے علا قے لسبیلہ سے گرومندر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین سے خطاب میں مولانا رب نواز حنفی نے حضرت بی بی زینب اور حضرت خالد بن ولید کے مزارات کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کی۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا کہ مزارات پر حملہ کرنے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے۔