کراچی (جیوڈیسک) سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار حیدرآباد جاتے ہوئے الٹ گئی، ایک شخص ہلاک 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے با عث اس میں سوار افراد میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے شخص اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔