کراچی : سپر ہائی وے پرڈکیتیوں کے خلاف تاجروں کا مظاہرہ ختم

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف تاجروں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔سپر ہائی وے پر گاڑیوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ایک معمول بن گئی ہیں آج بھی سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے سبزیوں اور پھلوں سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا۔

جس کے بعد ٹرک کے مالکان اور دوسرے تاجران نے سڑک پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد تاجروں نے مظاہرہ ختم کردیا۔