کراچی: سپرہائی وے اور لیاری ایکسپریس وے سے 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد

Express Highway

Express Highway

کراچی (جیوڈیسک) صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں دو خواتین کی لاشیں ملیں۔ دونوں خواتین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے جبکہ سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب جھاڑیوں سے بھی ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں خواتین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ دونوں خواتین نے جینز کی پینٹ اور شرٹ پہنی ہوئی تھی۔