کراچی : سپرہائی وے لنک روڈ کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سپرہائی وے لنک روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق سہراب گوٹھ سے دو ملزمان ریتی بجری کاٹرک چھین کر فرار ہورہے تھے ۔

کہ سپرہائی وے لنک روڈ پر ملزمان کا پولیس سے مقابلہ ہوا، جس میں دونوں ڈاکو پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور سہراب گوٹھ سے چھینا گیا ریتی بجری کا ٹرک برآمد ہو ا ہے۔