کراچی، سپر ہائی وے پر پولیس چوکی کے قریب دھماکا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپر ہائی وے پر احسن آباد پولیس چوکی کے قریب دھماکا ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔

دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ ہر پہنچے اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی۔