سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس آج کراچی بدامنی کیس کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اس دوران سندھ حکومت، وفاق، ڈی جی رینجرز اور پولیس کی جانب سے خصوصی رپورٹس جمع کروائی جائیں گی۔
عدالت کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل کراچی بدامنی کیس کی سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہونا تھی تاہم سپریم کورٹ نے اپنے روسٹر میں تبدیلی کرتے ہوئے کیس کی سماعت انیس ستمبر کو کرنے کی تاریخ دی تھی۔