کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے تیل کے نرخوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور عمومی اشیائے صرف کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر حکومتی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران عوام کی بجائے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیساتھ ہیں کیونکہ ان تمام کا تعلق عمومی طور پر مقتدر خاندانوں اور طبقات سے ہی ہے اسلئے اپنے ہی بچوں ‘ بھائی بندوں اور اہلخانہ و خاندان کے افراد کو نوازنے کیلئے حکمران مسلسل عوام کو مہنگائی کی چھری سے ذبح کررہے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرنے والے وزیرخزانہ قو م پر یہ احسان جتارہے ہیں کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں 6روپے اضافے کی سفارش کی تھی حکومت نے محض 2روپے اضافہ کیا ہے یعنی حکمران اس بار بھی چوری اور سینہ زوری کا وہی رویہ اپنارہے ہیں جو پانامہ لیکس سمیت کرپشن و کمیشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال و اقربا پروری پر ہمیشہ سامنے آتا رہا ہے مگر استحصالیوں کو یہ بات ہمیشہ یادرکھنی چاہئے کہ ہٹ دھرمی ‘ طاقت اورعقل کے ذریعے ارضی عدالتوں اور اداروں سے تو محفوظ رہا جاسکتا ہے مگر اللہ کی عدالت میں جب ان کی پکڑ ہوگی تووہ اس قدر بھیانک ہوگی کہ لوگ فرعون ‘ قارون ‘ نمرود ‘ شداد اور یزید کا انجام بھی بھول جائینگے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی سرپرستی میں جی کیو ایم ‘ راجونی اتحاد ‘ پاک جونا گڑھ والنٹیئر کور اور جونا گڑھ فیڈریشن کے اشتراک و تعاون سے 4دسمبر بروز اتوار کی دوپہر 2بجے ککری گرا ¶نڈ کھارادرمیں ”سندھ کلچرل ڈے“ منایا جائے گا ۔سندھ کلچرل ڈے تقریب کے منتظم فرزند جونا گڑھ اقبال چاند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا سندھی ‘ گجراتی ‘ میمن ‘ کچھی کاٹھیاواڑی ‘ بوہری ‘ اسماعیلی ‘ پنجابی ‘پختون ‘ سرائیکی ‘ کشمیری ‘ ہندو ‘ سکھ ‘ عیسائی اور سندھ میں بسنے والی تمام برادریوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سندھی کلچرل ڈے کی اس تقریب میں سندھ میں بسنے والی تمام برادریاں اور تمام زبانیں بولنے والی تمام قومیتیں شریک ہونگی کیونکہ تقریب کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور محبت‘ یگانگت واتحاد کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تقریب میں خصوصی مہمانوں کو اجرک و سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا جائے گا جبکہ سندھی لوک نغموں پر سندھ کا ثقافتی رقص بھی پیش کیا جائے گا اور سندھ کے روایتی کھانوں اور ثقافتی اشیاءپر مشتمل اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جبکہ تقریب میں خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی تفریح و خریداری کا اہتمام بھی کیا جائے گا !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دہشتگردی کا خاتمہ قومی پالیسی ہے جس پر پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کامیابی کیساتھ عمل پیرا ہوکر دہشتگردوں کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کیا اوراب پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اس جنگ کو جاری رکھنے کا عزم یقینا قومی امنگوں کی ترجمانی ہے اور قوم کو یقین ہے کہ سربراہ عساکر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کے سرپرستوں ‘ معاونت کاروں اور ہمدردوں کا خاتمہ بھی یقینی بنائیں گے ۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگر نے کہا کہ قوم کو توقع و یقین ہے کہ فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میںنہ صرف دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دے گی بلکہ جو ابھی تک ملک کے اندر کہیں نہ کہیں چھپے ہوئے اور بلوں میں گھسے ہوئے ہیں انکا بھی صفایا کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیںرکھے گی۔