کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مار کر بھاری تعداد اسلحہ برآمد کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹائون کے علاقے یارو خان گوٹھ میں چھاپہ مارا اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں پانچ کلاشنکوف ، چار سیون ایم ایم رائفل ، ایک ایل ایم جی اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ اسلحہ لینڈ مافیا کے کارندے استعمال کرتے تھے اسلحہ چائنہ کٹنگ زمین پر قبضے کے معاملات میں قتل و غارت گری میں استعمال کیا گیا۔