کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک درجن سے زائد افراد کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج جاری ہے۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے علاقہ مکین پاور ہاؤس چورنگی پر احتجاج کررہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ وز پولیس اور رینجرز نے ایک درجن سے زائد بے گناہ افراد کو گرفتار کیا ، جبکہ گرفتار شدگان سے متعلق معلومات نہیں دی جارہی۔
مظاہرین میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وسیم قریشی بھی شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔