کراچی (جیوڈیسک) سرجانی ٹاؤن اسکیم 41 میں کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں پر قبضہ چھڑانے کے لیے سرجانی ٹاؤن انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد گھر مسمار کردیئے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹاؤن محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کارروائی پلاٹ کے مالکان کی شکایت پر کی گئی ہے۔قبضہ مافیا نے خالی پلاٹوں پر عارضی گھر اور چاردیواری بنا رکھی تھی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمدشہزاد کا کہنا تھا کہ پلاٹ کے مالکان کی شکایت پر کارروائی کی گئی، قبضہ مافیا کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر، پولیس اور متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا۔