اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کراچی جانے کا باقاعدہ کوئی پروگرام نہیں تھا، اسلام آباد میں مختصر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ نوازشریف کا کراچی جانے کا کوئی پروگرام تھا۔
کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی نگرانی وزیراعلی سندھ کررہے ہیں اس حوالے سے کراچی کیلئے کیے گئے اقدامات میں تمام جماعتوں کی مشاورت شامل تھی جن میں ایم کیو ایم، پی پی، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتیں شامل تھیں۔ہم نے پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانا ہے، ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں ان پرعمل درآمد کرنا ہے، تمام جماعتوں نے اپنے منشور کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا ہے، ہم بھی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔