کراچی: حساس ادارے کی کاروائی، اہم طالبان کمانڈر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر کے علاقے میں حساس ادارے نے مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کمانڈر کے ہمراہ اسکا ساتھی بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کمانڈر عابد مچھڑ شہر بھر میں بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ گرفتار کمانڈر کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ گرفتار کمانڈر عابد مچھڑ کو تحویل میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔