کراچی (جیوڈیسک)) کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 اہم دہشتگرد مفتی شاکر اور معاویہ موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پولیس اور رینجرز کو ملزمان کی موجودگی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ مفتی شاکر ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر حملے میں ملوث ہے۔
ایس ایس پی چودھری اسلم پر حملے کے بعد مفتی شاکر روپوش ہو گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی شاکر پولیس اور رینجرز پر حملوں کا ماسڑ مائنڈ بھی ہے۔ ملزم اور اسکے ساتھی کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کے چھاپے جاری ہیں۔