کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیو کراچی سے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر جبکہ رضویہ سے کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی سے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران عرف کمو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی نعمان صدیقی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نے پولیس اہلکاراور سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 13 افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا جبکہ 8افراد کو زخمی کیا، ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔
دوسری جانب سی آئی ڈی کے انویسٹی گیشن ونگ سے رضویہ میں چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم کے دو ملزمان قمر اور شبیہ کو گرفتار کر لیا، مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان قتل اور اقدام قتل کی 7 وارداتوں میں مطلوب تھے۔