کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں چھٹی کے روز بھی دہشتگرد دندناتے رہے، مختلف واقعات میں چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا، اے این پی رہنما بشیر جان کے گن مین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ شاہ لطیف ٹان میں فائرنگ سے ایک شخص موت کیمنہ میں اتر گیا۔ عبداللہ کالج کیقریب ایک شخص کو قتل کر دیا گیا اور اورنگی ٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
اسی علاقے میں اے این پی کے سیکرٹری جنرل بشیر جان کے سرکاری گن مین محمد افضل کو بھی نشانہ بنایا گیا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہان آباد میں سمیع اللہ نامی شہری کو قتل کر دیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ میوہ شاہ قبرستان، کھارا در اور سہراب گوٹھ میں تین افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ ادھر پاک کالونی میں دہشتگردوں کے کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔