کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلر ریحان عرف بہاری کو 90 روز کیلیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیگل ایڈ کمیٹی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم ریحان کو دل کا عارضہ لاحق ہے اور اسے سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔
رینجرز لاء آفیسر نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے کہا کہ ملزم کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔عدالت نے دو سے تین روز میں ملزم کی میڈیکل ہسٹری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزم ریحان عرف بہاری سرجانی ٹاؤن کا سابق سیکٹر انچارج ہے اور 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔