کراچی ،ٹارگٹ کلنگ جاری، دو افراد جاں بحق، رینجرز آپریشن میں متعدد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ منگھو پیر، سلطان آباد میں رینجرز کے ٹارگٹ آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شہر قائد کے تھانے نیپئر روڈ کے علاقے سے تشدد زدہ لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

گارڈن حسن عسکری ولیج ، ڈیفنس فیز سیون خیابان اتحاد اور لیاری آگرہ تاج کالونی کے علاقے مندرہ محلہ میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ شعیب نامی زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ منگھو پیر سلطان آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے پندرہ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔