کراچی: ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے، قائم مقام آئی جی سندھ

Ghulam Haider

Ghulam Haider

کراچی (جیوڈیسک) قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی شہر میں گزشتہ چند روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔

قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو اور دیگر پولیس حکام کے ہمراہ کراچی کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں قائم مقام آئی جی نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ چند روز میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس چوکس ہے جبکہ تاجروں کی جان اور مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔