کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کم ہو گئے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کراچی میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
صوبے میں مان و امان کے قیام کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ چند ہفتوں کے دوران کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ میں بھی کمی آئی ہے۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا۔
کہ دہشت گرد ماضی میں بھی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور اب بھی وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لایا جائے۔