کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، 4 جاں بحق، 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

Krachi

Krachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز اور 2 بینک ڈکیتی کی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شہر قائد کے علاقے ملیر پندرہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹان فقیر کالونی میں فائرنگ سے غلام عباس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔سرجانی ٹان سیکٹر سیون ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد عارف جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹان سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ کر کے اقبال کو قتل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے چھاپہ مار کر 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز اور 2 بینک ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کلفٹن سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزمان سے 1 رپیٹر، 1 دستی بم، 3 پستول، متعدد گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ٹارگٹ کلر اعجاز ملک عرف دانش 9 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔ بینک ڈکیتی کے 2 گرفتار ملزمان نے اپریل میں نجی بینک سے 18 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی کی تھی۔