کراچی (جیوڈیسک) شاہد حیات کا کہنا ہے کہ شہر میں قتل کی وارداتوں میں سیاسی اور فرقہ وارانہ عناصر شامل ہیں۔
کراچی کے علاقے لیاری میں اسکول کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا کہ گزشتہ روز شہر قائد ہونے ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی اور فرقہ وارانہ عناصر شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے لیاری کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں میں نئے یونیفارم اور جوتے تقسیم کئے، بچوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ لیاری کے گل محمد لین میں سرکاری اسکول کے بچے آج بہت خوش ہیں، اسکول میں فنکشن ہوا تو بچوں نے ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کیا۔
ایڈشنل آئی جی کی لیاری آمد اور تقریب میں شرکت پر لیاری کے مکین بھی بہت پرجوش نظر آئے، بچوں نے بھی نیا یونیفارم اور شوز فٹا فٹ بیگ میں ڈالے۔ لیاری کے بچوں کی بس یہ ہی خواہش ہے کہ انہیں ایسے ہی پذیرائی اور پڑھائی میں معاونت و سہولت ملے تو وہ دل و جان سے پڑھیں