کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں قوم پرست رہنما قاسم چانڈیو سمیت پانچ افراد قتل کردیے گئے۔ادھرگلستان جوہر میں مشتعل افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
شہر قائد میں اندھی فائرنگ سے انسانی لاشے ایکبار پھر گرنے لگے۔ دہشت گردوں نے شہر کو پھر سے بندوق کی نوک پر رکھ لیا ۔آئی آئی چندریگر روڈ پر فائرنگ نے ایک شخص یعقوب کی جان لے لی پولیس کے مطابق مقتول لفٹ آپریٹر تھا۔
اورنگی ٹان اقبال مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ملیر کھو کھرا پار میں فائرنگ سے پینتیس سالہ مہتاب الدین جان کی بازی ہار گیا ۔
پولیس نے لاش پوست مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی۔ ائیر پورٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھتیس سالہ ناصر محمود زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ مقتول کی میت مزید کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ۔