کراچی: ٹارگٹ کلنگ سے چھ افراد قتل، کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے سات لاشیں ملیں پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ساتوں افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات کے یاسر گروپ سے تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد کا اپنے مخالف طالبان گروپ سے زمینوں پر قبضے اور بھتہ خوری پر جھگڑا بھی چل رہا تھا۔ مقتولین میں سے تین کی شناخت شعیب، خان سعید اور یوسف فضل کے نام سے ہو گئی۔

دوسری جانب غریب آباد میں ہو ٹل پر فائرنگ سے ساجد علی جاں بحق ہو گیا۔ گلبہار میں امتیاز حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ لیاری اٹھ چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپیکٹر سلیم جاں بحق ہو گیا۔ لیاقت آباد فلائی اوور پر فائرنگ سے احمد علی جاں بحق ہو گیا۔ لانڈھی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں نالے سے ایک لاش ملی ہے۔