کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس اور سندھ رینجرز عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے کافی متحرک تھی لیکن ہر مرتبہ عزیر بلوچ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا۔
رینجرز اور سندھ پولیس کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر بڑی وارداتوں میں عزیر بلوچ مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے پاس ایرانی پاسپورٹ بھی ہے اب دیکھنا ہوگا کہ دبئی حکومت عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرتی ہے یا ایران کے حوالے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو درخواست کی گئی تھی کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے جس پر حکومت نے انٹرپول کو اس کی گرفتاری کے لیے درخواست کی تھی۔