کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر کچکول کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لیاری کے علاقے سے چند ماہ قبل ان کے بیٹے کو اٹھا لیا گیا اسے باز یاب کرایا جائے۔
عدالت نے سماعت کے دوران رینجرز اور پولیس سے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران لاپتہ افراد کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ پولیس اور رینجرز کے جو اہلکار قتل ہو رہے ہیں اس کے خلاف حکمت عملی طے کی جائے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر کے بیٹے نبیل کچکول کی بازیابی کی کوشش جاری رکھی جائے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے عدالت کو بتایا کہ پولیس لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔