کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید موثر کرنے کیلئے پولیس کو آئندہ ماہ ایک سو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
سندھ حکومت نے کراچی میں پولیس کو جدید موبائل اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 100 بلٹ پروف گاڑیاں آئندہ ماہ فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق 35 بکتر بند گاڑیوں کی چادر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ گاڑیوں کو بی 4 سے بی 6 پروٹیکشن ٹیکنالوجی تک لایا جائے گا۔
یہ گاڑیاں شہر کے حساس علاقوں میں آپریشن کیلئے سی آئی ڈی ، ایس آئی یو ، اے وی سی سی کو بھی فراہم کی جائیں گی۔ جدید پولیس موبائل اور بکتربند گاڑیاں اورنگی ٹاؤن ، منگھو پیر ، گلشن بونیر ، لیاری ، اتحاد ٹائون میں استعمال ہوں گی۔