کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن، 3 ماہ میں 10 ہزار ملزمان پکڑے، پولیس

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں تین ماہ کے دوران لگ بھگ 10 ہزار ملزمان پکڑے گئے، تین ہزار مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد اور 15 ہزار کلو سے زائد دھماکا خیز مواد پکڑا گیا۔

ستمبر میں سیاسی قیادت کے فیصلے پر پولیس اور رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، دو روز پہلے رینجرز نے اعداد و شمار جاری کیے اور آج پولیس کے اعلی افسران کے اجلاس میں پولیس کی کارکردی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کو پولیس آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

پولیس نے 5 ستمبر سے 6 دسمبر تک 4 ہزار 8 سو 49 چھاپا مار کارروائیاں کیں، تقریبا 10 ہزار ملزمان پکڑے گئے جن میں 102 مبینہ دہشت گرد، 61 بھتا خور، 3056 مفروراور 269 اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 29 سو سے زائد ہتھیار برآمد ہوئے، جس میں دو خود کش جیکٹس، 5 راکٹ لانچر، 156 دستی بم جبکہ 15 ہزار کلو سے زیادہ دھماکا خیز مواد شامل ہے۔ گزشتہ چار ماہ میں 546 مقابلے ہوئے جن میں 89 ملزمان ہلاک ہوئے۔