کراچی : ٹارگٹڈ آپریشن میں مفرور ملزموں سمیت 24 گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایوب شاہ مزار کے متولی سمیت چھ افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزموں کو شناخت کر لیا گیا۔

سات جنوری کو گلشن معمار کے علاقے میں واقع ایوب شاہ مزار سے ملنے والی چھ افراد کی لاشوں کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ گلشن معمار کے رہائشی ہیں۔

مقتولین کو خواتین کے مزار پر آنے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے سے پہلے مزار کی انتظامیہ کو خبر دار بھی کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں پولیس نے کیماڑی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے مفرور ملزموں سمیت چوبیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے منشیات اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔