کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی رینجرز کریگی، پولیس معاونت کریگی، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ ایک 2 دن میں کراچی کے جرائم پیشہ افرادکی خلاف کارروائی شروع ہوگی، کارروائی رینجرز کرے گی اور پولیس ان کی معاونت کرے گی، کراچی میں کارروائی سیاسی مصلحت سے پاک ہوگی، کارروائی کے دوران کسی بے گناہ افراد کو ہاتھ لگانے کا سوچا بھی نہیں ہے، نہوں نے واضح کیا کہ آئی جی سندھ تبدیل ہوئے اورنہ ہی چیف سیکریٹری سندھ کراچی میں۔

گورنر اور وزیراعلی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ چودھری نثار نے کہا کہ تنقید کرنے والے احساس کریں کہ سندھ کے حکمرانوں کے پاس سندھ کے عوام کامینڈیٹ ہے، سندھ حکومت، گورنر اور ایم کیوایم کو ایک طرف کرکے کارروائی کی توسیاسی لڑائی شروع ہوجائے گی، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف سمیت ہرجماعت کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں۔

واضح پیغام ملاہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کارروائی رینجرز کرے گی، پولیس معاونت کرے گی، دہشت گردوں، اغوابرائے تاوان، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، کچھ فیصلے ایسے بھی ہوئے ہیں جوحساس نوعیت کے ہیں جن کااعلان نہیں کریں گے، حساس نوعیت کے فیصلوں پر عمل کے بعد عوام کو خود اس کا احساس ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی رینجرز کے کچھ تحفظات دور ہو گئے ہیں کچھ ہوجائیں گے۔اس معاملے کوروزانہ کی بنیاد پر دیکھنے کیلئے وزیراعلی سندھ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو زاہدحامد، فروغ نسیم پر مشتمل کمیٹی قائم ہوگی اور قانونی مسائل حل کرے گی، صوبائی حکومت کی کمیٹی میں وزارت داخلہ، وفاقی خفیہ ادارے اور نادرا کا نمائندہ شامل ہوگا۔

ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اورخفیہ اداروں کاروزانہ اجلاس ہوگا، یہ کمیٹی رینجرز کے قانونی تحفظات سے متعلق مسائل حل کرے گی، ایسے پولیس اہلکار جو جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کے ساتھی ہیں انہیں گرفتار اور برطرف کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 40 لاکھ سے زائد موبائل سمز غیر رجسٹرڈ ہیں، غیر رجسٹرڈ سموں سے متعلق کل اجلاس کروں گا، ہر پاکستانی شہری کراچی کے حالات کے باعث افسردہ ہے، کراچی کوان مشکلات سے نکالنا ہے، سب کا ساتھ چاہیے۔