فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ہو گا، بھتا مافیا ہو یا پرچی مافیا کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں فیسکو کے دورے کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو بے یار ومدگار نہیں چھوڑا جائے گا اور کسی صورت میں کراچی کا امن تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں قتل و غارت بند ہو۔