لاہور (جیودیسک) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ جس روز حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کر لیا تو دنیا دیکھ لے گی کہ پاکستانی فوج اور سکیورٹی ادارے کیسے نتائج دیتے ہیں۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کی بات اپنی سیاسی حکمت عملی کی بنا پر کر رہی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالہ سے پاکستانی فوج کی صلاحیت اور اہلیت کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہ ہیں۔ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ امریکہ اگر یہاں بھارت کا کوئی کردار رکھتا ہے تو امن مشکل ہے۔