کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلستان جوہر میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 6 فروری کو گواہوں کو طلب کر لیاہے۔
کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور مراد جاں بحق ہو گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم لانس نائیک غلام رسول پر فرد جرم عائد کر دی۔
ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے 6 فروری کو گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت اس سے قبل مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر چکی ہے، سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔