کراچی میں TBK کے سابقہ ڈپٹی چیف شکیل چغتائی اور TBK کے سابقہ پروگرام ڈائریکٹرغلام محی الدین کے اعزاز میں عصرانہ

پاکستان (بیورو چیف) کراچی بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسی، عالمی سر براہ بین الا قوامی اردو مرکز برلن، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی محمد شکیل چغتائی کے پاکستان میں قیام کے دوران انکے اعزاز میں مختلف دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔ماہ رمضان میںافطار پارٹیاں منعقد ہوئیں، عیدالفطر کے موقعہ پر عید ملن پارٹیاں ترتیب دی گئیں اور انکے عزیز و اقارب اور دوستوں نے کئی سال بعد ان کی آمد کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

ایسی ہی ایک ہائی ٹی کا اہتمام شکیل چغتائی کے انتہائی مخلص اور بہترین دوست، پاکستان کی مشہور و معروف اشتہاری فرم اورینٹ ایڈورٹائزرز کے سابقہ چیف آرٹ ڈائریکٹر اور کراچی کے ٹیلنٹڈ فنکاروں کی ٹیم، سابقہ ٹیلنٹس بیورو کراچی TBK کے ایڈورٹائزمینٹ ڈائریکٹر انتظار احمد صدیقی نے کیا، جسکے مہمانان خصوصی شکیل چغتائی اورمایہ ناز فلم اسٹار غلام محی الدین تھے۔ جو شکیل چغتائی کے پرانے ساتھی اور عزیزترین دوست ہیں۔ انکے علاوہ شکیل چغتائی کے ایک اور پرانے ساتھی آٹوانجینئیر اقبال رضوی اور غلام محی الدین کے ہم زلف سہیل نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان چھوڑنے سے قبل شکیل چغتائی TBK کے ڈپٹی بیورو چیف، غلام محی الدین پروگرام ڈائریکٹر اور اقبال رضوی ٹرانسپورٹ ڈائریکٹر ہوا کرتے تھے۔TBK اس وقت شکیل چغتائی کی سربراہی میں فن وادب میں نئے اور باصلاحیت فنکاروں کی تلاش کے لئے قائم کی گئی تھی۔

ہائی ٹی کا اہتمام پاکستان آرٹس کونسل کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔جس کے لئے یہ تمام پرانے ساتھی آرٹس کونسل کراچی میں جمع ہوئے، جہاں نوجوانوں کا ہفتہ منایا جارہا تھا، اسٹال لگے ہوئے تھے اور نمائش کا سماں تھا۔ وہاں سے انتظار احمد انہیں ریسٹورنٹ لے گئے۔

پارٹی کے دوران پرانی یادیں تازہ کی گئیں۔ TBK کے پرانے ساتھیوں اور اپنے اپنے شعبوں کے نامور فنکاروں کا تذکرہ رہا، جن میں TBK کے سرپرست اعلیٰ مرحوم فلم اسٹار محمد علی ،TB K کے سرپرست اور مشیر اعلیٰ مرحوم فلم اسٹار ارشاد علی،TBK کے سرپرست مرحوم فلم اسٹار لہری ، TBK کے بیورو چیف،ٹی وی آرٹسٹ ریاض چغتائی ،TBK کے میوزک ڈائریکٹر، گلوکار غیاث الدین افسر ،TBK کی ڈائریکٹر برائے خواتین سابقہ مشہور ٹی وی فنکارہ خورشید طلعت، سابقہ اسٹیج اداکارہ نفیسہ بیگم، کاروباری شخصیت و پروگرام آرگنائزر احمد علی، اسٹیج کامیڈین جمیل چغتائی،ٹی وی و اسٹیج اداکارشبیر رانا، اسٹیج اداکار اختر شیرازی، اسٹیج وٹی وی اداکار مرحوم ہارون بھائی، اسٹیج ڈائریکٹر مرحوم محی الدین چنگیزی، اسٹیج و ٹی وی اداکار ظل سبحان، سہیل برلاس، مجاہد برلاس، ندیم برلاس، محمد نعیم، لیفٹننٹ اختر و دیگر شامل تھے۔

ان کے علاوہ اس زمانے میں ہالینڈ جانے کا ارادہ رکھنے والے گروپ،جس میں شکیل چغتائی اور غلام محی الدین شامل تھے، کے شاعر، ادیب و فنکار عمر شریف، انکی اہلیہ ٹی وی اداکارہ پروین عمر اور اسٹیج و ٹی وی کامیڈین زاہد، جو بعد میں امریکہ جا بسے، کے بارے میں بات ہوئی اور اس وقت کو یاد کیا گیا۔ انتظار احمد اور اقبال رضوی نے اب تک کے حالات کی تفصیل سنائی۔ جس کے بعد طے ہوا کہ ہر مرتبہ شکیل چغتائی کی آمد پر TBK کے پرانے ساتھیوں کا جو اجتماع ہوتا ہے، اس روایت کو زندہ رکھا جائے اور اسکا جلد از جلد انتظام کیا جائے۔ یہ پارٹی بے تکلفی، ہنسی مذاق کے ماحول، دوستی، باہمی احترام اور پیار کے سبب ایک انتہائی پر لطف اور یادگار پارٹی ثابت ہوئی۔

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai