کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سردی میں اضافے کے سبب موسمی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں جس سے شہری پریشان ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی سخت سردی ہے جب کہ محنت کش سرد موسم میں بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، قلات منفی 12، کوئٹہ، گلگت، استور میں منفی 08 ، ہنزہ میں منفی 06 ریکارڈ کیا گیا۔
ایبٹ آباد منفی 3 ، مری منفی 1، اسلام آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان صفر، ملتان، پشاور1 ،سکھر 4، لاہور ، فیصل آباد، نوابشاہ 6 اور حیدر آباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔