کراچی کی خبریں 7/11/2015

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کا کردار مثالی اور پیشہ ورانہ صلاحیت قابل توصیف ہی نہیں بلکہ فوج کاعزم و حوصلہ بھی ناقابل تسخیر ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت اپنی تمام تر حربی قوت اور سازشوں کے باجود آج تک کسی بھی محاذ پر افواج پاکستان پر سبقت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ افواج پاکستان نے نہ صرف دفاع پاکستان کا فریضہ ہمیشہ احسن طریقے سے نبھایا ہے بلکہ پاکستان کیخلاف استعماری و سامراجی طاقتوںاوردہشتگردوں کے عزائم کو بھی خاک میں ملاتے ہوئے بیرونی دفاع کے ساتھ پاکستان کو اندرونی خلفشار و انتشار سے بھی محفوظ بنایا ہے اوردہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑ کر دہشتگردوں کو بھاگنے اور چھپنے کا مجبور کردیا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے افواج پاکستا ن کی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی خدمات و صلاحیتوںکی ہی نہیں بلکہ حب الوطنی ‘ دیانتداری ‘ جانفشانی ‘ ایثار اور قربانیوں کی بھی معترف ہے اور قوم کو یقین ہے کہ فوج نہ صرف قوم کو دہشتگردی سے نجات دلائے گی بلکہ کرپشن ‘ کمیشن ‘ استحصال ‘ ظلم ‘ جبر ‘ لاقانونیت ‘ بد امنی اور بحرانوں سمیت ہمہ اقسام مافیازسے نجات دلانے کیلئے بھی اپنا محبانہ کردار ادا کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی جنونیت اور مودی حکومت کی شہہ پر اقلیتوں کیخلاف وشوا ہندو پریشد ‘ شیو سینا اور راشٹریہ سیوک سنگھ جیسی تنظیموں کی اقلیتوں کیخلاف بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ نریندر مودی کا دورہ ¿ مقبوضہ کشمیر اور مودی کیخلاف کشمیریوں کو مظاہروں سے روکنے کیلئے وادی میں کرفیو لگاکر مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کرکے بھارت نے ثابت کردیا ہے کہ قائد اعظم کا دو قوی نظریہ اور اس کے تحت قیام پاکستان بالکل درست فیصلہ تھا اور دو قومی نظریئے کے مخالفین احمقوں کی جنت کے سردار کہلانے کے حقدار ہیں کیونکہ بھارت کی چانکیائی سیاست اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی بھی اقلیت یا نچلی ذات کے ہندو تک کو کسی بھی طرح کا تحفظ حاصل نہیں ہے اور چانکیائی سیاست بھارت سے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کا صفایا کردینا چاہتی ہے جو کشمیر اور جونا گڑھ سمیت بھارت میں موجود تمام مسلمانوں کیلئے مستقبل کیلئے تشویشناک اور کشمیر و جونا گڑھ سے فوری بھارتی تسلط کے خاتمے و پاکستان سے الحاق کی متقاضی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے رہنما فاروق کمال ‘ ہیومن رائٹس فورم کے چیئرمین اسلم خان ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ ‘راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ‘ میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ کچھی اتحاد کے رہنما وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ ارائیں ویلفیئر کے رہنمااشتیاق ارائیں‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما ونواب آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بلدیاتی انتخابات کو ریاستی دستبرد سے محفوظ ‘ شفاف ‘ غیر جانبدارنہ اورپر امن بنانے کیلئے سندھ اور پنجاب کے تمام حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں پر اعتماد کے ذریعے مستقبل میں مسائل ومصائب لکھنے کی بجائے مظلوم برادریوں اور قومیتوں پر مشتمل راجونی اتحاد کے نامزد نمائندوں کو کامیاب بنائے تاکہ اصلاح حوال اور مستقبل کا تحفظ ممکن ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سولنگی برادری کے عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سولنگی برادری سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آزاد سولنگی امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ قیام پاکستان سے عوامی و قومی وسائل پر قابض چہرے بدل بدل کر سیاست و حکومت کرنے اور ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے کے علاوہ اندرون ملک زمینوں پر قبضے کرنے اور من پسند افراد کو نوازنے کیلئے زمینیں ‘ ٹھیکے و کوٹے بانٹنے والے استحصالی سیاستدان اور عوام دشمن وڈیروں ‘ چوہدریوں ‘ سرداروں ‘ ملکوں ‘ خانوں ‘ نوابوں پر مشتمل سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ جھوٹے دعووں ‘ وعدوں اور سہانے خوابوں سے عوام کو بیوقوف بناکر ان کے مینڈیٹ کا شکار کیا ہے اور عوام شخصیت پرستی ‘ جانبداری‘ تعصب ‘ لسانیت اور نعروں و وعدوں کا شکار ہوکر بار بار انہی افرادوجماعتوں پر اعتماد کے ذریعے اپنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل میں تاریکیاں لکھتے چلے آئے ہیں مگر اب عوام کو جاگنا ہوگا اور ان لٹیروں پر پھر سے اعتماد کرکے انہیں ہمارے بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کا اختیار دینے کی بجائے با کردار و دیانتدار آزاد اور سولنگی امیدواروں کو اپنا ووٹ دیکر ان لٹیروں کا محاسبہ اور ان سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔