کراچی (جیوڈیسک) پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب بھی شدت پسند گروپ موجود ہیں جو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ انچولی دھماکوں میں بھی کالعدم مذہبی تنظیموں کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے۔
انچولی میں دو دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی میں ملوث تنظیمیں اب بھی سر گرم ہیں جن کا مقصد ٹارگٹڈ کارروائیاں کرنا ہے۔
ڈی جی ویسٹ جاوید اوڈھو نے کہا کہ انچولی دھماکوں میں کسی کو ہدف نہیں بنایا گیا، اس کا مقصد خوف وہراس پھیلانا تھا۔
کراچی میں دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا اور انچولی دھماکوں میں ملوث گروپ کی جلد نشاندہی کرلی جائے گی۔