کراچی : را کے چار دہشتگرد چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Terrorists

Terrorists

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے را کے چار ایجنٹوں کو 14 دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی تین ملزمان کو بھی 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے را کے چار گرفتار ایجنٹوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں شفیق پپو، خالد امان، محسن اور ظفر ٹینشن شامل ہیں۔

ملزمان پر اورنگی ٹائون میں دھماکے کرنے، سیاسی و مذہبی رہنمائوں کو قتل کرنے اور محرم میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزامات ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا گروہ کام کر رہا ہے ان سے مزید تفتیش کرنی ہے، اس لئے ریمانڈ دیا جائے۔

ان ملزمان کو گزشتہ روز کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق را کے ایجنٹوں کے کراچی میں کچھ ایسے اکاوٹنس بھی پکڑے گئے ہیں جو را کے زیر استعمال ہے۔

گرفتار دہشت گرد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو دشمن روکنا چاہتے ہیں۔ ملزمان نے بھارت کے مختلف حصوں سے تربیت لی ہے۔ پولیس نے منگھو پیر سے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے تین ملزمان جمشید خان، قسمت شاہ اور حسن خان کو انسداد دشہت گردی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لئےعدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی عدالت نے ملزمان کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔