متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔ الطاف حسین نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فائرنگ کے حالیہ واقعات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
شہرمیں قتل وغارت گری اور دہشت گردی کا بازار کس نے گرم کیا ہوا ہے۔ مسلح افراد نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ بے گناہ افراد کا خون بہانے والے درندہ صفت دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔