کراچی میں بڑے دہشت گرد حملے کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

KARACHI

KARACHI

کراچی (جیوڈیسک) حساس اداروں کی جانب سے شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جمعہ کو اعلیٰ حکام کو لکھے گئے ایک مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں اور آئندہ 48 سے 72 گھنٹے کے دوران کوئی بڑا حملہ ہوسکتا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد پانی کے ٹینکر میں دھماکا خیز مواد بھر کر حملہ کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب دہشت گرد حملے کی اطلاع ملنے کے بعد شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی تخریب کارری کے واقعہ سے پیشگی نمٹا جاسکے۔