کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 15 دنوں کے دوران 53 پولیس مقابلے ہوئے ہیں، جن میں دہشتگردوں اور ڈاکوؤں سمیت 37 جرائم پیشہ افراد ہلاک کیے گئے۔
اس دوران 238 ملزمان گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل نے گزشتہ 15 دنوں کے دوران پولیس کی مختلف کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران کراچی میں 53 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 12 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، مختلف کارروائیوں میں کراچی سے 29 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا۔
ڈاکووں سمیت 37 جرائم پیشہ افراد ہلاک جبکہ 238 گرفتار کرلئے گئے، مقابلوں میں مارے گئے ملزمان میں 14 دہشتگرد بھی شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سے 8 ایل ایم جی، 14 کلیشن کوف، 5رپیٹر، 18رائفل، 226پستول اور 28 دستی بم بھی برآمد کئے گئے۔