کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز1 میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی گئی اور مقابلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں حنیف عرف ندیم کالا، اشرف علی عرف بھولو، رحمت شاہ اور زاہد حسین شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے ایک کلو گرام دھماکا خیر مواد بھی برآمد ہواہے، گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔