کراچی: دہشتگردوں کے زیر استعمال فلیٹ کے مالک پتا لگ گیا

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) گلش اقبال 13 ڈی میں مارے گئے دہشتگردوں کے زیر استعمال فلیٹ کے مالک کا پتا لگا لیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت عبدالاحد اور صالح کے نام سے ہوئی ہے۔

حساس اداروں نے گلش اقبال کے فلیٹ کے مالک انور کا پتا لگایا ہے، جو اپارٹمنٹ کی یونین کا سابق صدر بھی ہے۔دہشتگرد محمد صالح ایک ہفتہ قبل ہی ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کیلئے عبدالاحد کے پاس آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فلیٹ سے حراست میں لی گئی 2 دونوں خواتین ہلاک دہشتگردوں کی بیویاں ہیں۔

رات گئے رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کی، جس میں القاعدہ کراچی کےکمانڈر عبدالاحد اور اس کا ساتھی صالح ہلاک ہو گیا۔

دہشتگردوں سے مقابلے میں حساس ادارے کا افسر شہید ہوا ہے۔ مارے جانیوالے دہشتگرد سانحہ صفورا میں ملوث تھے۔