کراچی (جیوڈیسک) کراچی ہوائی اڈے کے قریب ائر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں۔ اس وقت دہشتگردوں اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے پہلوان گوٹھ کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ دشہتگردوں کی تعداد 4 سے 5 بتائی جا رہی ہے. صورتحال کے پیش نظر اے ایس ایف کے ہسپتال کوخالی کر وا لیا گیا ہے.