کراچی کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے : ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کو ختم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے، کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا نومنتخب صدر کی کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سے گفتگو۔ گیسٹ ہاس کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے۔

سابقہ دور حکومت نے اس قدر مسائل چھوڑے کہ انہیں حل کرنا دنوں کی بات نہیں۔ موجودہ حکومت نے تمام اداروں سے کرپشن ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس پر کام شروع ہے۔

مختلف اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اداروں میں بہتری آ رہی ہے۔ انشااللہ تمام اداروں کو اپنی پوزیشن میں لائیں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے تعلق پر فخر ہے سندھ سمیت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور بلاامتیاز عوام کی خدمت کروں گا۔