کراچی پر دہشت گردوں کا راج، 10 افراد قتل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشتگردوں نے آج بھی 10 شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ رینجرز نے کارروائیوں کے دوران پانچ ٹارگٹ کلرز دھر لئے۔

شہر قائد میں اتوار کے روز بھی دہشتگرد دندناتے رہے۔ مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کی بستی رشید آباد میں تحریک انصاف کے کارکن اور بلدیاتی امیدوار قاری جعفر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن میں قمر الدین نامی شہری ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا جبکہ شیریں جناح کالونی میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

ادھر رینجرز نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں گینگ وار کا اہم ملزم نورالدین عرف نورا بھی شامل ہے۔